Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanٹیکسوں سے بے حال عوام کے نمائندوں کیلئے کروڑ وں کی نئی...

ٹیکسوں سے بے حال عوام کے نمائندوں کیلئے کروڑ وں کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ



(ویب ڈیسک )ایک طرف مہنگی بجلی ، گیس، پیٹرول  اور  روز مرہ کی ہر چیز پر بھاری بھرکم ٹیکس نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے تو دوسری طرف پنجاب حکومت نے اسی عوام کے پیسے سے اپنے ایم پی ایز ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اسمبلی کیلئے نئی نویلی ، چم چماتی کروڑوں مالیت کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر قیادت 11رکنی فنانس کمیٹی نے18 کروڑ روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے ، جس میں خود سپیکر کیلئے 10 کروڑروپےمالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزراور 3 کروڑ روپے مالیت کے 2 ویگو ڈالے شامل ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیےسوا 2 کروڑکی برینڈ نیو فارچونررخریدی جائیے گی ، سیکرٹری اسمبلی کے لیے بھی برینڈ نیو فارچونرخریدنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی شہزادہ فلپ بدنام زمانہ جنسی سکینڈل میں ملوث ، امریکی خفیہ ایجنسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں