Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanٹی 20 ورلڈکپ پاک بھارت ٹاکر ے سے قبل عمر کوٹ کے...

ٹی 20 ورلڈکپ پاک بھارت ٹاکر ے سے قبل عمر کوٹ کے مندر میں خصوصی پوجا پاٹ



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)پاکستان اور بھارتی ٹیموں کےدرمیان آج ٹی 20 ورلڈکپ  میں پاک بھارت  ٹاکرے سے قبل سندھ کےسرحدی علاقوں  عمرکوٹ اور تھرپارکر میں کرکٹ  کےدیوانوں  کاجوش ساتویں آسمان کو چھو رہا ہے، ایسے میں شاہینوں کی جیت کیلئےعمرکوٹ کے مندروں بھی پوجاپاٹ اور دعائیں بھی کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے پر نظریں ٹک گئی ہیں،  ہائی وولٹیج ٹاکرے کے میچ  کیلئے  پاکستانی ہندووں نے پاکستان کی جیت کیلئے پوجا کی  ، ہندو شائقین کرکٹ کا کہنا تھاکہ انڈیا کے بلے بازوں کا شکار نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کرینگے،مندر میں ہندو نوجوانوں نےجیتے گا بھی جیتے گا پاکستان جیتے گا کے نعرے بھی لگائے۔

 سرحدی علاقے میں بسنے والے اقلیتی عوام کاکہناہے کہ ہمارا جینامرنا پاکستان کےساتھ ہے، انشاءاللہ آج کےپاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی ٹیم بھرپور پرفارمنس دکھائے گی اور جیتے گی ، عمرکوٹ اور تھرپارکر ضلع کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینز لگاکر پاکستان بھارت کے درمیان طوفانی ٹاکرے کو دیکھنے کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں