Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپئیرز کو فلسطینی یرغمالیوں کی حالت پر کوئی خوف نہیں، خواجہ آصف...

پئیرز کو فلسطینی یرغمالیوں کی حالت پر کوئی خوف نہیں، خواجہ آصف کا برطانوی صحافی کو جواب



وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پئیرز کو غزہ میں نسلی کشی، صہیونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی یرغمالیوں کی حالت پر کوئی خوف نہیں۔

خواجہ آصف نے برطانوی صحافی پئیرز مورگن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں ایک سزا یافتہ قیدی کے معاملے پر ناراض ہیں، یہ میئر کے لیے صہیونی گولڈ اسمتھ کی حمایت کا ثمر ہے۔

پئیرز مورگن نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق جمائمہ کا ٹویٹ شئیر کر کے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیٹوں کے والد کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی۔

ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس شخص نے اپنے مخالفین کے لیے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی۔ نواز شریف کو اپنی قریب المرگ اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں