Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس, آئینی ترمیم کی ایک ایک شق...

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس, آئینی ترمیم کی ایک ایک شق پر تحفظات کا اظہار



(عثمان خان) خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، آئینی ترمیم کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا، آئینی ترمیم پر ابھی تفصیلی مشاورت ہونی باقی ہے۔ 

چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شریک ہوئے، جےیوآئی کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور انوارالحق کاکٹر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی حمایت ، اختر مینگل کا 2 ووٹوں کے بدلے ایسا مطالبہ کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

 ذرائع کے مطابق بیشتر سیاسی جماعتوں نے کمیٹی میں مؤقف اپنایا کہ آئینی ترمیم کی ایک ایک شق پر تحفظات ہیں، آئینی ترمیم آج کے اجلاس میں پیش نہیں ہو گی، مختلف شقیں آئینی ترمیم سے ابھی نکالنی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے چیمبر گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں