Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا :زرتاج...

پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا :زرتاج گل



(24نیو)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی اہم خاتون رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غداری کی کوئی دلیل نہیں ہوتی ، مجھے میرے گھر سے اٹھایا گیا اور جیل بھیج دیا گیا صرف حوصلے توڑنے کیلئے لیکن میں ثابت قدم رہی ، البتہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو صفائی کا  ایک موقع دیا جائے گا، پارٹی ان تمام 9اراکین قومی اسمبلی اور ممبران سینیٹ  کو شوکاز نوٹس جاری کرے گی،ممبران شوکاز نوٹس میں اپنے جوابات دینگے اور اس کے بعد پارٹی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی، ممبران پارٹی کو تفصیلات سے آگاہ  کریں گے کہ کیوں رابطہ ختم کیا تھا اور کہاں گئے تھے ، تمام 9 لوگ جنہوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ، سب اپنی اپنی بات کا جواب دیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ بیان دینے میں کیوں دیر کی؟۔ 

پارٹی کے نظم وضبط کے حوالے سے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پارٹی کے  فیصلے کرتے ہیں، سیاسی کمیٹی کے آئینی ترمیم کے بعد ججز کی تقرری کمیٹی میں نہ جانے کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کمیٹی میں بلکل نہیں جانا چاہئے کیونکہ ہم اس 26 ویں ترمیم کو ہی نہیں مانتے تو کمیٹی میں کیوں  جائیں ، سیاسی کمیٹی کا یہ فیصلہ انہوں نے اپنی جانب سے درست قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سینیئر موسٹ جج کو نہ لایا گیا تو پورا ملک بلاک کرینگے: علی امین گنڈاپور





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں