Monday, January 6, 2025
ہومPakistanپاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر



(24نیوز)پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے حکام نے نئی اور جدید مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاسپورٹ حکام نے بحران پر قابو پانے اور شہریوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے ہیں۔بحران پر قابو پانے کیلئے پاسپورٹ حکام نے نئے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی مدد سے 1 گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے جس سے عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہوجائے گی۔ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگوا لیا ہے جبکہ نئے پرںٹرز منگوانے کے فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا۔

پرنٹنگ صلاحیت بہتر بنانے کے لیے سال میں دو بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ آفس میں پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ آفس کی بلڈنگ کی تعزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے نئے اوقات کار جاری، ہفتے میں 2چھٹیوں کا اعلان بھی ہو گیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں