Thursday, December 26, 2024
ہومPakistan پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ نوٹیفکیشن جاری  

 پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ نوٹیفکیشن جاری  



(ویب ڈیسک)پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 250 روپے مقرر کیا گیا ہے،6 سے 10 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 375، 11 سے 19 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کنال اور اس سے زائد رقبہ پر مشتمل گھر کے لئے واٹر سپلائی بل 750روپے مقررکیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین کے علاوہ تمام کمرشل صارفین کے لئے بھی پانی کے بل میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پشاور میں پانی کے بل کے علاوہ کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے چارجز میں بھی 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں