Monday, January 6, 2025
ہومPakistan  پاکستانی اینکر پرسن اور میرا تھون رنر مونا خان کو یونانی...

  پاکستانی اینکر پرسن اور میرا تھون رنر مونا خان کو یونانی حکام نے ایک مرتبہ پھر روک لیا 



(24نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کی اینکر پرسن اور میراتھون رنر مونا خان کو وطن واپسی پر  یونان حکام نے ایتھنز  ائیرپورٹ پر حکام نے  پھر سے روک لیا۔  

تفصیلات کے مطابق مونا خان اپنے صاحبزادے کے ہمراہ وطن واپس لوٹ رہی تھی کہ ایتھنز ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک لیا ، اپنے پیغام میں مونا خان کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے بیٹے کو ایتھنز ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے,انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانہ میرے ساتھ تعاون نہیں کر رہی,میرے ساتھ یونان میں مشکوک افراد کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے,میرا بیٹا بھی خوفزدہ ہے۔ 

 مونا خان نے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور میرے بیٹے کو تحفظ دیا جائے،میرا اور میرے بیٹے کا پاسپورٹ یونانی امیگریشن حکام نے ضبط کر لیا ہے۔
 یاد رہے کہ مونا خان نے آج یونان سےقطر ائیر ویز کےذریعہ پاکستان واپس آنا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکارہ ترپتی ڈمری نے ممبئی میں کروڑوں کا بنگلہ خریدا لیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں