(24نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کے لیے پانچ سال کا قیام لازمی قرار دے دیا اور بیرون ملک بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ ضبط کرنے اور جرمانے کی سزا کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے جس میں پاکستانی قومیت کے لیے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دیا گیا۔
ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کےلیے اہلیت تصور نہیں ہوگی یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اور انہیں بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے لیے تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر