کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کون کونسے ممالک کوشش کر رہے ہیں ؟ اس حوالے سے سینئر صحافی کامران یوسف نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلیے سنجیدہ سفارتی کوششیں ہورہی ہیں، 3 ممالک چین، روس اور ترکیہ کشیدگی کم کرانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ چین نے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کروانے کی پیشکش کی ہے ۔