Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپاکستان معاشی، اخلاقی، دفاعی، سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا: جاوید لطیف

پاکستان معاشی، اخلاقی، دفاعی، سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا: جاوید لطیف


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی، اخلاقی، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے لوگ مصلحت کے تحت خاموش رہیں تو الگ بات ہے، مگر جانتے سب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اب ہم مزید کسی امتحان کے قابل نہیں رہے، سب جانتے ہوئے بھی ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ قومی سیاسی جماعتیں ملک کا اثاثہ ہوتی ہیں، قومی سیاسی جماعتیں کمزور کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کے لیے خطرہ بن جائیں تو انہیں قومی جماعتیں نہیں کہا جائے گا، ریاست کو کمزور کرنے والے خفیہ ہاتھوں کو بھی سامنے لایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانے والی لیڈر شپ عبرت کا نشان بنی، پاکستان کی خدمت کرنے والے کو پھانسی چڑھا دیا گیا یا نااہل کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے تحریک لبیک پر پابندی لگائی تھی تو کسی کو تشویش نہیں ہوئی تھی۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، ایک جماعت اگر ملکی تنصیبات پر حملہ کرے تو اس پر کیسے پابندی نہ لگے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف یا سپر پاور کو برداشت نہیں کہ سی پیک پورا ہو، حکومت وقت کو چاہیے کہ گول میز کانفرنس بلائے، گول میز کانفرنس میں تمام اداروں کے سربراہان کو بلایا جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں