کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ،اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 میں پاکستان میں 21کروڑ ڈالرکی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، اس طرح دسمبر 2022کی نسبت دسمبر 2023میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 640فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کے 6ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 35فیصد بڑھ کر 86کروڑ ڈالر رہی۔