Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں اعزازات عطا کرنے کی منظوریذوالفقار علی...

پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں اعزازات عطا کرنے کی منظوریذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان دیا جائیگا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے یوم آزادی پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں اعزازات عطا کرنے کی منظوری دیدی،104پاکستانی اور غیرملکی افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری  دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اعزازات 23مارچ 2025کو خصوصی تقریب میں اعزازات عطا کئے جائیں گے،خدمات عامہ کے شعبے میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری  دی گئی۔

کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سد پارہ کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی،اسی طرح ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعدازوفات عطا کرنے کی منظوری  دی گی،پاکستان کیلئے خدمات پر پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی منظوری  دی گئی،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی،ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی،ڈاکٹر سارہ قریشی ، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کوتمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی۔

تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز عطا کیا جائے گا، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اورسید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا، برکت شاہ، عبدالرشیدکاکڑ اور عنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا، شعبہ طلب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹرزریاب سیٹنا کوک ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی،ڈاکٹر عاطف اللہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی اور اکرام اللہ خان کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی،فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں