Monday, January 6, 2025
ہومPakistanپاکستان کی ترکیہ کیلئے اہمیت کچھ مختلف ہے، ترک وزیر خارجہ

پاکستان کی ترکیہ کیلئے اہمیت کچھ مختلف ہے، ترک وزیر خارجہ


بشکریہ سوشل میدیا

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترکیہ کیلئے اہمیت کچھ مختلف ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی، ان کے ساتھ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تصویر شکریہ سوشل میڈیا/ دفتر وزارت خارجہ
تصویر شکریہ سوشل میڈیا/ دفتر وزارت خارجہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان غیر متزلزل دوستی ہے، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی جغرافیہ کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ خطے کے امن کے لیے اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور برادر ملک ہے، پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے۔

تصویر شکریہ سوشل میڈیا/ دفتر وزارت خارجہ
تصویر شکریہ سوشل میڈیا/ دفتر وزارت خارجہ

حاقان فدان نے کہا کہ ہم نے دو طرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا، ہم نے غزہ کی صورت حال پر بھی بات چیت کی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران میں حادثے کا سنتے ہی ترکیہ نے ہنگامی مدد کی، ایرانی صدر، وزیرِ خارجہ کی وفات پر ایران سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے، افغانستان میں ہونے والی سرگرمیوں کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑتا ہے، ہم افغان بہن بھائیوں کے لیے مستقل امن و استحکام کے خواہشمند ہیں۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن قائم ہونا ضروری ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی جانیں دیں، پاکستان اور ترکیہ کے باہمی تعاون سے خطے میں امن آئے گا، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ترکیہ آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔

حاقان فدان نے کہا کہ ہم غزہ میں فوری جبگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، مکمل فتح کی خواہش میں اسرائیل پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کی کوشیش کرنی چاہیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی رہی ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تعلقات پر تعاون بڑھانے پر غور کیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی، سرمایہ کاری اور تجارتی دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان جاری معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا، آزاد فلسطین کے قیام تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ترکیہ کے ممنون ہیں کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے لیے آواز اٹھائی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں