اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے۔
روزنامہ جنگ کےذمہ دار ذرائع کے مطابق ایک طرف تو افواج پاکستان گزشتہ دودہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ دوسری جانب دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔ دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔ بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پچیس اور چھبیس مارچ کی درمیانی رات کو بی ایل اے کے دہشتگردوں نے تربت میں پاک بحریہ کے پی این ایس صدیق پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ملٹی شاٹ گریننڈ لانچر ایم تھرٹی ٹو اور دیگر امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کیا، بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بیس مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بزدلانہ حملہ کی ناکام کوشش کی۔