Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanپاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کی ضمانت ہے، گورنر سندھ

پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کی ضمانت ہے، گورنر سندھ


تصویر، بشکریہ سوشل میڈیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاک بحریہ کی استعداد، عصر حاضر کی ضروریات سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فخر قوم، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔  





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں