Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپاک بھارت میچ، سڑکوں پر ٹریفک کم، خواتین نے رات کا کھانا...

پاک بھارت میچ، سڑکوں پر ٹریفک کم، خواتین نے رات کا کھانا جلد تیار کیا


کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں خاصا جوش وخروش دکھائی دیا، میچ کے باعث شہریوں نے عزیز واقارب کے گھر جانے کے بجائے اپنے گھر پر ہی میچ دیکھنے کو ترجیح دی،،خواتین نے بھی رات کا کھانا میچ کے آغاز سے قبل ہی تیار کرلیا تھا،میچ کے دوران سڑکوں پر بھی ٹریفک کم نظر آیا، مارکیٹوں کے دوکان داروں نے بھی جلد اپنے کاروبار کو سمیٹ کر میچ دیکھا، محلے اور گلیوں کی دوکانوں پر بھی میچ کے دوران گاہک اکا دکا ہی دکھائی دئیے،شہر کے کئی اسپتالوں میں بھی تیمار دار اپنے مریض کو چھوڑ کر اسپتال کے ویٹنگ روم میں لگے ٹی وہ پر میچ دیکھنے میں مشغول رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں