Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپاک ترک تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے، قائم مقام...

پاک ترک تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے، قائم مقام صدر FPCCI



کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں نے پاکستان کی تمام کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کو بتایاہے کہ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل Cemal Sangu نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے مختلف سیکٹرز سے تجارتی وفد کو مدعو کیا ہے ؛تا کہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے راستے تلاش کیے جا سکیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 5ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کی واضح صلاحیت موجود ہے۔ لیکن، فی الحال ہم صرف 1ارب ڈالر کی سالانہ تجارت کر رہے ہیں۔ قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہمیں تجارتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ؛ جبکہ پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ، چمڑے کی مصنوعات، پروسیسڈ فوڈز، آئی ٹی اور آئی ٹی پر مبنی سروسز،سپورٹس گڈز اور آلا ت جراحی کی ایکسپورٹ کے ذریعے زبردست فارن ایکسچینج کما سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں