Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپاک چین دوستی ماؤنٹ تائی جیسی مضبوط ہے، چین

پاک چین دوستی ماؤنٹ تائی جیسی مضبوط ہے، چین


ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاک چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دے دی۔

ماؤنٹ تائی چین کے5  مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے چین کے مذہب میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، یہ چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے۔

ماؤنٹ تائی ہزار سال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دور حکومت کے دوران ایک مقدس مقام تھا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے اور ’ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم‘ ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چین کے پریمئر لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے، شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور پریمئر لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں