Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپرامید ہوں پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا، نفرت کی...

پرامید ہوں پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا، نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا، احسن اقبال



وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرامید ہوں پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا اور نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران دنیا پاکستان کا مظاہروں اور آنسو گیس سے آلود چہرہ دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کو عالمی سفارتی کامیابی کا موقع مل رہا ہے، یہ پاکستان کی ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے نادر موقع ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین کے وزیراعظم 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، پرامید ہیں کہ پاکستانی قوم منفی سیاست کو مسترد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا عمل پروان چڑھ رہا ہے تو پی ٹی آئی اسکو روک رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بجائے ملک کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کروڑوں کے تحائف لے کر بوگس رسیدیں پیش کیں، 190 ملین پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن پاکستان کے خزانے میں آنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ ٹرانزیکشن اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی، چیریٹی کے پیسوں پر سیاسی مہم چلائی، اب ملکی مفادات پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو کسی ایک شخص کی انا اور نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں