Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا



(24نیوز)سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی،اس کیس کے حوالے سے سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔

 عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں اور راسخ الہٰی و زارا الہٰی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا۔

خیال رہے کہ پرویز الہٰی و دیگر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں