Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپشاور ایئرپورٹ پر بیگ سے منشیات برآمد ہونے پر دوحہ کا مسافر...

پشاور ایئرپورٹ پر بیگ سے منشیات برآمد ہونے پر دوحہ کا مسافر گرفتار



ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر زبیر دوحا جانے کے لیے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے آئس ہیروئن مشکوک بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران بیگ سے 970 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں