Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی



خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے ورسک روڈ پر پیر بالا کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔

پشاور میں ہوئے دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی ورسک کے مطابق ریموٹ کنٹرولڈ دھماکے میں 5 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے پولیس موبائل وین کو نقصان ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد متاثرہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں