پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں اور کارروائی سے بھی روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل سنو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمدپر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شاندانہ گلزار این اے 30 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے،انتخابی مہم کے دوران درخواست گزار کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔وکیل شاندانہ گلزار نے کہاکہ درخواست گزار کے خلاف جتنے مقدمات ہیں انکی تفصیل فراہم کی جائےاور پولیس کو کارروائی سے روکا جائے۔
عدالت نے صوبائی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل مانگ طلب کرلی اورپولیس کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا۔