Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپنجاب اسمبلی میں شمالی وزیر ستان میں شہید ہونیوالے فوجی افسران اور...

پنجاب اسمبلی میں شمالی وزیر ستان میں شہید ہونیوالے فوجی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت



لاہور(جنرل رپورٹر,نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن نرگس فیض ملک  کے پوائنٹ آف آرڈر پر سپیکر نے شمالی وزیر ستان میں شہید ہونیوالے فوجی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کرا دی ۔پنجاب اسمبلی کے 3ماہ کے بجٹ کی منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نرگس فیض ملک نے پوائینٹ آف آرڈر پر کھڑے ہو کرکہا کہ پاکستانی سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے ہمارے جن فوجی افسران اور جوانوں نے شہادت کی منزل پائی ہے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے  ایوان میں دعا کروائی جائے جس پر سپیکر  نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں شہدائے شمالی وزیر ستان کیلیے دعا کروائی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں