Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanپنجاب اور سندھ کے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب اور سندھ کے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا



(24نیوز) عام انتخابات کے بعد آج ملک کے دو اہم صوبوں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا۔پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی  مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے اُمیدوار رانا آفتاب مدمقابل ہیں۔اسی طرح سندھ میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے  علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوا اور دونوں عہدے (ن) لیگ نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے، اس طرح وزارت اعلیٰ کیلئے بھی مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل رانا آفتاب بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج صبح 11 بجے ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ہو گا۔

آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے، اس کے بعد انتخابی عمل شروع ہو گا۔ اس کے لیے ایوان کی تقسیم کا طریقہ کار اپنایا جائے گا، دونوں امیدواروں کے حامی اپنے لیے مخصوص کی گئی لابی میں چلے جائیں گے، ایوان کی اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا جائے گا۔

انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قائد ایوان کا اعلان کرے گا اور حلف برداری کی تقریب کیلئے گورنر پنجاب کو مطلع کرے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوجی نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاجاً خود کو آگ لگا لی

واضح رہے کہ ہفتہ 24 فروری پنجاب اسمبلی میں مسلم ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب سندھ کی وزرات اعلیٰ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی مدِمقابل ہیں۔دونوں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے ہیں۔

نومنتخب اسپیکر اویس قادرشاہ نے منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا، مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی رکن اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں