Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری...

پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ممالک وزیر مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے۔امریکہ ، کینیڈا،  سعودی عرب،  یو اے ای،  اٹلی ، ساوتھ افریقہ و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ مسائل کے حل کے لیے وائس چیئرپرسن نے موقع پر  افسران کو احکامات جاری کیے۔

 اس موقع پربیرسٹر امجد ملک  نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دروازے سب کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ون ونڈو آپریشن میں تبدیل کریں۔ حکومت چاہتی ہے کہ اوورسیز کی شکایات کے حل کے علاوہ باقی تمام خدمات بھی2 مہیا کی جائیں۔ بہت جلد ضلع کی سطح پر تمام کمیٹیاں فعال ہو جائیں گی ۔ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 کمشنرز او پی سی پنجاب مرزا نصیر عنایت و ڈی جی او پی سی فیصل فرید بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں