Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanپنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے پنجاب ایئر کے نام سے ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پر کام شروع کردیا گیا، ایئرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی، جس میں پنجاب حکومت کے شئیرز ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا تھا کہ مریم نواز نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کے لیے مشورہ کیا ہے۔

امریکا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف  کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا کہ پی آئی اے کو خرید لیں اور ایک برینڈ نیو ایئرلائن اسٹیبلش کریں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  مریم نواز نے مجھ سے کہا پاکستان کو برینڈ نیو ایئرلائن ایئر پنجاب کا نام دے دیتے ہیں، میں نے انہیں پی آئی اے خریدنے سے متعلق مزید مشاورت کے لیے کہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی ایئر لائن قائم کرلیں، ایئر پنجاب کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سے ڈائریکٹ نیو یارک جائے، جو لندن، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں