Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپنجاب حکومت کا یوم اقلیت بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا یوم اقلیت بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ



(راؤ دلشاد) پنجاب حکومت نے 11 اگست کو یوم اقلیت بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔

یوم اقلیت کی مناسبت سے 11 اگست بروز اتوار پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا لیا گیا ہے، اجلاس میں اقلیتی برادری کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی اور ایوان سے خطاب بھی کریں گی، اجلاس میں خصوصی قراداد بھی منظور کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تحریری معاہدہ منظرِ عام پر آگیا

اجلاس میں سابق اقلیتی اراکین اسمبلی، شعبہ تعلیم، صحت، بشپ صاحبان، سکھ اور ہندو کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد اقلیتی برادری کے اعزاز میں عصرانہ دیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں