Friday, December 27, 2024
ہومPakistanپنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کیلئے 10 سالہ پالیسی بنانے کی...

پنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کیلئے 10 سالہ پالیسی بنانے کی ہدایت


لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کے لیے 10 سال کی پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگائے اور 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دے۔

عدالت نے اگلے ہفتے اسموگ کے تدارک کے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بارش کی پیشگوئی، اسموگ میں کمی کا امکان

دوسری جانب پنجاب کے آلودہ ترین شہروں میں آج صبح کے وقت لاہور 780 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ 777 ایئر انڈیکس کے ساتھ ملتان دوسرے اور 676 کے ساتھ لودھراں تیسرے نمبر پر ہے۔

علاوہ ازیں آج اور کل بالائی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔

وزیرِ اعظم کی نمازِ استسقاء ادائیگی کرنے کی اپیل

ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اسموگ کے خاتمے کے لیے بارش کے لیے قوم سے نمازِ استسقاء کی ادائیگی کی اپیل کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کرنے کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے وفاق اور صوبائی سطح پر نمازِ استسقاء کے اہتمام کی ہدایت کی گئی ہے۔

چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری اوقاف کو اس حوالے سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں