پنجاب حکومت نے راشن بیگ کتنے کا بنوایا اور ترسیل کا طریقہ کیا ہے؟ اس ضمن میں سنی اتحاد کونسل نے رمضان پیکیج کے اخراجات کی تفصیلات جاننے کے لیے پوائنٹ آف آرڈر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے راشن بیگ کی خریداری پر آنے والے اخراجات اور اس کی ترسیل کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے جائیں گے۔
سنی اتحاد کونسل نے پوائنٹ آف آرڈر میں سیاسی کارکنان پر پولیس تشدد کا معاملہ بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنی اتحادکونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کروائی جا چکی ہے۔
اپوزیشن ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ملک احمد خان پھجر نے سوال اٹھایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کس حیثیت میں منصوبوں کا اعلان کیا جا رہا ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رمضان پیکیج کے نام پر اپنے خاندان کی تشہیر شروع کر دی گئی ہے، نواز شریف کی تصویر کس حیثیت میں پیکٹ پر پرنٹ کی گئی؟
ملک احمد خان بھچر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان پیکیج ن لیگ اپنی پرانی روایت کے مطابق پٹواریوں کے ذریعے من پسند افراد میں تقسیم کر رہی ہے۔