Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanپنجاب سے داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار

پنجاب سے داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار



(24نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کئے اور دہشت گرد عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس کو گرفتار کرلیا جبکہ دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، 3 ڈیٹونیٹر، 2 آئی ای ڈی بم برآمد کرلئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد سے داعش کا اہم کمانڈرگرفتارکیا گیا، انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اورنقدی بھی قبضےمیں لی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں