Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپنجاب میں سموگ کا راج ناک آنکھوں اور گلے کے19لاکھ مریض رپورٹ

پنجاب میں سموگ کا راج ناک آنکھوں اور گلے کے19لاکھ مریض رپورٹ



(زاہد چودھری)پنجاب میں سموگ کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں، پنجاب میں ناک، آنکھوں اور گلے کے19لاکھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 صرف لاہور میں ایک ماہ کےدوران ایک لاکھ 29 ہزار شہری بیمار پڑ گئے، اکتوبر میں بیماریوں کی شرح 5.41 فیصد سے بڑھ کر 5.74 فیصدہوگئی, ناک اور گلے کی انفکیشن کے کیسز میں 4.99 فیصد کے مقابلے میں 5.30 فیصد تک اضافہ ہوگیا  ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ، مگر کہاں؟

اکتوبر میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 لاکھ سے زائد مریضوں نے ناک اور گلے کی انفکیشن کے باعث ہسپتالوں کا رخ کیا ۔لاہور میں اکتوبر کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار شہری سموگ سے متاثر ہوئے ۔ اکتوبر میں او پی ڈی میں مریضوں کا رش بڑھ کر 3.12 ریکارڈ ہوا۔

 فالج کے مریضوں کی تعداد 0.09 سے بڑھ کر 0.11 فیصد ریکارڈ کی گئی،امراض چشم کے مریضوں کی تعداد جولائی کے مقابلے میں 0.02 سے بڑھ کر اکتوبر میں 0.03 رہی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں