لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 2 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے 579 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 133 کیسز لاہور میں سامنے آئے۔
رواں سال کے دوران لاہور میں اب تک ایک ہزار 346 بچے نمونیا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 43 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اسی طرح رواں سال کے دوران صوبے میں اب تک 8 ہزار 921 بچے نمونیا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 182 بچے انتقال کرگئے ہیں۔