Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپنجاب میں ڈینگی کے وار جاری 86 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری 86 نئے کیسز رپورٹ



(24 نیوز)صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 86 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک 24  گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 86 مریض سامنے آگئے ہیں ،جس کے بعد  صوبہ بھرمیں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 1044 ہوگئی۔

لاہورمیں ڈینگی کاایک اورکیس رپورٹ صوبہ بھرمیں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 1044 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اور انسٹاگرام بندش

محکمہ صحت کے  مطابق  پچھلے 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ راولپنڈی میں 74 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ،لاہورمیں ڈینگی کاایک اورکیس رپورٹ ،گجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی سے2،2مریض رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ  قصور، چکوال اور ساہیوال سے ڈینگی کاایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں