Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری


فائل فوٹو

پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالا، لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں21 سے27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں