Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کے لیے فنڈز کی اصولی...

پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کو ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس کے لیے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں زیادتی کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ  اور اجتماعی زیادتی، بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے، کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں