Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپنجاب پولیس کو ہر چھاپے کی ویڈیو بنانے کا حکم

پنجاب پولیس کو ہر چھاپے کی ویڈیو بنانے کا حکم



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کو ہر چھاپے کی ویڈیو بنانے کا حکم دے دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے یہ حکم نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے حکم دیا ہے کہ اگر باڈی کیمرا میسر نہ ہو تو ریڈ پرجانے والی ٹیمیں موبائل فونز کو استعمال کرتے ہوئے چھاپے کی تمام تر ویڈیو ریکارڈنگ کریں گی۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کو ایف آئی آر کا فوری اندراج کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سائل کے شکایت لے کر آنے پر فوری طور پر اس کی ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے پولیس آفیسرز کو کسی بھی حوالے سے اختیارات سے تجاوز کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔ 
پولیس افسران و اہلکاروں پر واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں ایک خاتون کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا، خواتین کے خلاف ایسی کسی حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے استحصال کے واقعات کی ذاتی حیثیت میں نگرانی کریں گے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں