Friday, December 27, 2024
ہومPakistanپنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹبلز اور اے ایس آئی کیلئے اچھی خبر

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹبلز اور اے ایس آئی کیلئے اچھی خبر



(علی ساہی )  پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹبلز اور اسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کیلئے اچھی خبر آگئی ہے ، ترقی کیلئے محکمانہ سلیکشن میں اہل امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی گئیں۔ 

 پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق  پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعےہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی اور اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، متعلقہ اہلکار وچھوٹےافسران ترقی کیلئے ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کا انتظار نہیں کرنا پڑےگا،اہل امیدواروں کا ہیڈ کانسٹیبل یا اے ایس آئی کے عہدے پر3سال کی کم از کم سروس لازمی ہے، گریجو یٹس اورمقرر کردہ عمر کے ملازمین درخواست جمع کرواسکیں گے۔ 

آئی جی آفس نے کوائف جمع کروانے کے لئےفارم بھی بھجوادیا ہے،12اگست تک تمام ریجنل وڈسٹرکٹ افسران کو امیدواروں کی درخواستوں پرفارمہ کے مطابق جمع کروانے کا مراسلہ بھجوا دیا،سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے بھی تمام ریجنز سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے چیف آف سٹاف نیول فورسز  کا اسلام آباد میں نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں