لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت مختلف شہروں میں زہریلی ہواوں کا راج برقرار رہا۔
لاہور کا 192 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا بھر میں چوتھا نمبر رہا، کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 182 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہر قائد دنیا میں پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا، ملتان 267، پشاور میں اے کیو آئی 220 ریکارڈ کیا گیا، فیصل آباد 180، اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی شرح 162 ہوگئی۔
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کی فضا دنیا میں آلودہ ترین ہوگئی، اے کیو آئی 289 ہوگیا، بھارتی شہر کولکتہ کا 222 شرح کے ساتھ دنیا میں دوسرا نمبر رہا۔