Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے صوبے کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ اس دوران پانچوں اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں