سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس سٹیشن غالیگے میں ملزم کی خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، ملزم کے قتل میں ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کو ملوث قرار دے دیا گیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق چند روز قبل غالیگے پولیس سٹیشن میں ملزم کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا، جاں بحق ہونے والے ملزم سلیمان کو پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پولیس نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم نے حوالات کے واش روم میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی ہے۔تاہم ، لواحقین نےاسے قتل قرار دیا اور احتجاج کیا، لواحقین کے احتجاج پر انکوائری کمیشن بنایا گیا، جس کی رپورٹ میں ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کو قتل میں ملوث قرار دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔