Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپولیس نے عثمان ڈار کے گھر اور ڈیرے کا گھیراؤ کر لیا

پولیس نے عثمان ڈار کے گھر اور ڈیرے کا گھیراؤ کر لیا



(میاں محمد اشفاق) پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما عثمان ڈار کے گھر اور ڈھیرے کا گھیراؤ کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ریحانہ ڈارکی ترجمان  کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عثمان ڈار کے گھر کو پولیس نے گھیر لیا ہے ،پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس کو سیل کر دیا گیا ہے ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے جناح ہاؤس پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا تھا،گھر اور ڈھیرے کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، ریحانہ ڈار کو کارکنان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔

عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے ورکر کنونشن رکھا تھا اس وقت بھی جناح ہاؤس سیل کیا گیا،آج عید ملن تقریب تھی پھر سیل کر دیا گیا،جناح ہاوس کے ہر طرف پولیس تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف علی زرداری کی لنڈی کوتل پریس کلب صدر کے قتل کی مذمت





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں