Friday, December 27, 2024
ہومPakistanپولیس ن لیگی کارکن یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے: عظمیٰ...

پولیس ن لیگی کارکن یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے: عظمیٰ بخاری


وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نارووال میں تشدد سے ن لیگی کارکن کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس محمد یوسف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے پہلے سے رونا شروع کر دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ انہیں دھاندلی کے لیے سہولت کاری میسر نہیں اس لیے قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ نارووال میں ضمنی انتخابات کے دوران جھگڑے میں مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہو گیا ہے، جس کی مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے، مخالفین اپنی غنڈہ گردی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں