لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس گارڈ نے پولیس شہداء سب انسپکٹر محمد وسیم، کانسٹیبل مصور علی اور کانسٹیبل سرور بیگ کی برسی پر قبور پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدائ_ کی قبورکو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان لاہورپولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد وسیم اور کانسٹیبل مصور 18جنوری1997ء کو سیشن کورٹ ڈیوٹی کے دوران بم دھماکے میں شہادت کے منصب پر فائز ہوئے جبکہ کانسٹیبل سرور بیگ مجاہد سکواڈ شرپسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
درین اثنائ_ اپنے بیان میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری پڑی ہے۔پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے شہدائ_ کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہدائ_ کے بچے ہمارے بچے ہیں، شہدائ_ کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،ہم اپنے شہدا ئ_ اوران کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کیلئے سرگرم ہیں۔