Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanپُرامن مظاہرین پر تشدد شرمندگی کا باعث ہے: بختاور بھٹو زرداری

پُرامن مظاہرین پر تشدد شرمندگی کا باعث ہے: بختاور بھٹو زرداری


(24نیوز)ملکی و عالمی واقعات پر گہری نظر رکھنے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

 بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر  کراچی میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم  پُرامن مظاہرین کے ساتھ پُرتشدد سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا ہے کہ پُرامن مظاہرین پر تشدد انتہائی ناگوار اور شرمندگی کا باعث ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعےکی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس طرح کی بلا اشتعال، ناقابلِ معافی اور بلاجواز بربریت میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں