Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپہلی بار مسافر طیارے کی بذریعہ سڑک ایک سے دوسرے شہر منتقلی

پہلی بار مسافر طیارے کی بذریعہ سڑک ایک سے دوسرے شہر منتقلی


ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر بردار طیارے کو سڑک کے راستے کراچی سے حیدرآباد پہنچایا جارہا ہے اور طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کا ملکی تاریخ کا یہ پہلا آپریشن ہے۔

طیارے کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹرک اور ٹرالی استعمال کی جا رہی ہے، طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں رکھا جائے گا اور طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔

اسی حوالے سے ٹرانسپورٹر ہمایوں خالد نے بتایا کہ طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے، یہ ناکارہ جہاز بوئنگ 737 ہے جس میں 240 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے۔

ہمایوں خالد کے مطابق طیارے کو رات گئے ائیرپورٹ سے سپرہائی وے متقل کیا گیا جہاں سے اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو پروٹوکول کے تحت منتقل کیا جارہا ہے، طیارے کی منتقلی کے دوران موٹروے کو بلاک نہیں کیا جائے گا، طیارے کو منتقل کرنے کیلئے گاڑی سڑک کے کنارے چلائی جائے گی، اس دوران سول ایوی ایشن اور نجی کمپنی سمیت ٹرانسپورٹر کا عملہ موجود رہے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں