Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپیر سید عبد الماجد محبوب کی والدہ کی دعائے مغفرت کیلئے تعزیتی...

پیر سید عبد الماجد محبوب کی والدہ کی دعائے مغفرت کیلئے تعزیتی کانفرنس



(24نیوز) آستانہ عالیہ محبوبیہ اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں پیر سید عبد الماجد محبوب حویلیاں شریف کی والدہ ماجدہ المعروف بڑی ماں جی صاحبہ کی دعائے مغفرت کیلئے تعزیتی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ 

تفصیلات کےمطابق تعزیتی دعا میں پیر سید منور حسین جماعتی علی پور شریف، پیر مخدوم سید سرمد الحسنی گیلانی دربار میاں میر پیر، سید تنویر گیلانی چشتیاں آباد شریف، پیر سید عامر گیلانی ڈیریانوالہ، پیر سید سرفراز شاہ صاحب گجومتہ شریف، پیر سید نذر عباس پٹی شریف نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں سید محسن شاہ گیلانی، علامہ نوید شہزاد چڑیا کوٹی، علامہ ڈاکٹر صداقت فریدی، مفتی اعظم اویسی، علامہ غلام مصطفے نقشبندی، مخدوم سید ارشد گیلانی، صاحبزاہ سید قاسم حسین گردیزی، علامہ لیاقت علی، قاری منظور اصغر ، شفیق جماعتی، سید منیر گیلانی وائس پریذیڈنٹ ہوٹل ایسوسی ایشن، چوہدری عبد القیوم جٹ نائب صدر اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت متعدد مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے شریک ہوئے،اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی اور غزہ کے شہداء کیلئے خصوصی دعاء کا اہتمام کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں