خیبر پختون خواہ اسمبلی کے رکن فضل الہٰی گزشتہ رات 11 بجے زبردستی بجلی بحال کرا کے گئے تھے۔
پیسکو حکّام کے مطابق رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے لائن لاسز والے 10 فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال کروائی گئی۔
زبردستی فیڈرز بحال کروانے سے پیسکو کو 26 لاکھ 40 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔
پیسکو حکّام نے بتایا ہے کہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹشین میں لاسز والے 10 فیڈرز دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں، لاسز والے فیڈرز پر 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
پیسکو حکّام کے مطابق رکنِ صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کے حلقے میں ہائی لاسز والے فیڈرز ہیں۔
پیسکو حکّام نے یہ بھی بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کے دیہی علاقوں میں 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم جن علاقوں میں لاسز نہیں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔