Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست وفاقی حکومت سمیت دیگر...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوائزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں چار روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافہ کیا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی مصنوعات مستحکم ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں